۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قبانچی

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے امریکی سفیر کو خطاب کرتے ہوئے کہا: اے سفیر محترمہ!! ، جس چیز سے عراق کو خطرہ ہے وہ داعش، دہشت گردی اور اندرونی بحران ہیں۔ ہمارے پاس ملیشیا فورسز نہیں ہے، بلکہ ایک عوامی تحریک(حشدالشعبی)  ہے جو عراق میں سیکورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں فوجی دستوں کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے حسینیہ اعظم نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبہ میں خطاب کے دوران کہا: سعودی عرب کو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے اور پھر اسلام اور مسلمانوں سے اس سال اور پچھلے سالوں میں حج کے موسم میں ہونے والی کوتاہیوں پر معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: اس سال گرم موسم وغیرہ کی وجہ سے حاجیوں کی موت ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ایسی حالت میں کہ جب طبی خدمات اور دیکھ بھال بھی محدود تھی اور یہ مسئلہ حج سیزن کے انتظام میں ناکامی پر سعودی حکومت کی مذمت کا باعث بنتا ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے امریکی سفارت خانے میں متعارف کرائی گئی نئی امریکی سفیر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: کسی بھی ملک میں سفیر کا مقصد اور ہدف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو منظم اور مضبوط کرنا ہوتا ہے لیکن عراق میں نئے امریکی سفیر نے سینیٹ میں اپنی تقریر کے دوران کہا ہے کہ "میں عراق میں ملیشیاؤں کو کنٹرول اور یہاں ایران کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کی پوری کوشش کروں گی کیونکہ ایران عراق میں شرپسند عناصر کی پشت پناہی کرتا ہے جو عراق میں سلامتی کے مسائل کو غیر مستحکم اور ناامن کرنے کے درپے ہیں"، اس قسم کی باتیں کرنا کسی ملک کے سفیر کو زیب نہیں دیتا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے امریکی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اے سفیر محترمہ!! ، جس چیز سے عراق کو خطرہ ہے وہ داعش، دہشت گردی اور اندرونی بحران ہیں۔ ہمارے پاس ملیشیا فورسز نہیں ہے، بلکہ ایک عوامی تحریک(حشدالشعبی) ہے جو عراق میں سیکورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں فوجی دستوں کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .